نیک اولاد الله تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے، اس لئے جب بھی الله تعالی سے اولاد کی دعا مانگی جائے تو نیک اور صالح اولاد کی دعا مانگنی چاہئے۔ اللہ تعالی نے کامل ایمان والوں کا ایک وصف یہ بیان فرمایا ہے کہ وہ نیک، صالح اور متقی بیویوں اور اولاد کی دعا مانگتے ہیں تاکہ ان کے اچھے عمل دیکھ کر نیز الله تعالی اور اس کے پیارے حبیب صلی الله تعال عليه واله وسلم کی اطاعت دیکھ کر ان کی آنکھیں ٹھنڈی اور دل خوش ہوں۔